مقبوضہ علاقے میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر حزب اللہ لبنان کا میزائل حملہ

0 221

صیہونی کالونی کریات شمونہ پر حزب اللہ کا یہ حملہ جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں کیا گیا ہے، جنوبی لبنان کی حولا کالونی پر صیہونی فوج کے حملے میں ایک شخص شہید اور نو زخمی ہوگئے-

صیہونی حکومت کی فوج نے سنیچر کو بھی الناقورہ اور راشیاالفخار کالونیوں سمیت جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کئے ہيں-حزب اللہ نے سنیچر کو الجیل العلیا علاقے میں صیہونی فوجی اڈے کودو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا- لبنانی استقامت کے مجاہدین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے جل العلام اڈے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

دوسری جانب صیہونی حکومت کے میڈیا نے اتوار کی صبح الجلیل میں میزائل فائر کیے جانے اور اس کے بعد خطرے کا الارم بج اٹھنے کی خبر دی ہے- بعض غیرمصدقہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ شام سے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں میزائل فائر کئے گئے ہيں۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ آئرن ڈوم نے لبنان کی جانب سے کاداریم کے فضائی حدود میں ایک مشکوک ہدف کا پتہ لگایا ہے- ابھی تک رپورٹ میں اس مشکوک چیز کی ماہیت کا پتہ نہيں چل سکا ہے-

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے حزب اللہ لبنان ، غزہ میں استقامت پر دباؤ کم کرنے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کو الجھائے رکھنے کے لئے اس کے خلاف تقریبا ہر روز سنگین حملے کر رہی ہے-

طوفان الاقصی آپریشن کے دوسرے ہی دن سے غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی فوجی کارروائیاں شروع ہوگئی تھیں-

اس سلسلے میں صیہونی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں برتری حاصل ہے اور صیہونی فوج اس علاقے میں پھنس گئ ہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.