صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں

0 204

غاصب صیہونی فوجیوں نےغرب اردن کے الگ الگ علاقوں میں حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں واقع قباطیہ پر دھاوا بول دیا۔ اس صیہونی جارحیت پر قباطیہ کے عوام نے صیہونی فوجیوں کے حملے کا مقابلہ کیا اور پھر شدید مسلح جھڑپ شروع ہوئی، جھڑپ کے دوران فلسطینی مجاہدین نے جارح صیہونی فوجیوں کے راستے میں دستی بموں کے دھماکے کئے۔

قباطیہ میں صیہونی فوجیوں نے ایک بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ غاصب صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے بھی قباطیہ کی بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ پر بھی دھاوا بولا اور وہاں کاروں اور گاڑیوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الگ الگ علاقوں پر حملے کرکے کم سے کم تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.