یمن کی جانب سے صیہونی فوج کے ہاتھوں غزہ میں حالیہ نسل کشی کی مذمت

0 234

یمن نے ایک بیان میں غزہ کے نابلس اسکوائر پر مدد کے انتظار میں کھڑے پناہ گزینوں پر بمباری کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ جرم صیہونیوں سے نفرت کا ایک اور ثبوت ہے اور اس نسل کشی کی کارروائی کا حصہ ہے کہ جسے یہ حکومت غزہ میں انجام دے رہی ہے-

اس بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا گيا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہنے کا ذمہ دار امریکہ ہے، کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں امریکہ کا ویٹو پاور استعمال کرنا، غاصب صیہونیوں کے جرائم پر امریکہ کی سیاسی پردہ پوشی کا ثبوت ہے۔

یمنی عوام کے رہنما سید عبدالملک بدر الدین نے بھی غزہ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں کہا کہ امریکہ سب سے زیادہ انسانی حقوق کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔

غزہ اور یمن کے خلاف جارحیت کا ذمہ دار ہے۔ بدر الدین نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کے دوہزار سات سو پینتیس واقعات کا ارتکاب کیا ہے جن میں سے تازہ ترین واقعہ غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ کا ہے۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ الرشید اسٹریٹ کا ہولناک جرم غزہ میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونیوں کی نسل کشی کا واضح ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ پر نسل کش اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں ایک سو چار سے زائد افراد شہید اور سات سو ساٹھ زخمی ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.