غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر صیہونی حملے سے 9 فلسطینی شہید

0 162

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر صیہونی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ سٹی کے جنوب میں امدادی ٹرکوں کے منتظر فلسطینی شہریوں پر صہیونی فوج نے حملہ کیا۔

اس حملے میں 9 فلسطینی شہری شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ چند دن کے دوران امداد کے منتظر افراد پر اس طرح کا چوتھا حملہ ہے۔

خیال رہے کہ غزہ سٹی کے شہریوں کے لیے امداد کی فراہمی کو صہیونی فوج نے لگ بھگ منقطع کر دیا ہے اور رفح سے بہت کم ٹرک وہاں امداد لے کر پہنچتے ہیں۔

شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت سے اب تک کم از کم 27 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

وسطی غزہ کے شہر دیر البلح میں بھی صیہونی فوج نے ایک شہری کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق گھر کے ملبے تلے متعدد افراد موجود ہیں جن کو نکالنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

7 اکتوبر سے اب تک صیہونی حملوں میں 31 ہزار 45 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 72 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.