غرب اردن میں مختلف فلسطینی گروہوں کی جوابی کارروائیاں

0 180

مختلف فلسطینی گروہوں نے پے در پے الگ الگ کارروائیاں انجام دے کر غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کا جواب دیا ہے۔

جہاد اسلام فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے طول کرم میں بم دھماکہ کرکے المنشیہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی گاڑی کو اڑا دیا جس میں کئی صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے بھی شہر نابلس میں اعلان کیا ہے کہ اس شہر کے شمال مغرب میں واقع صیہونی چیک پوسٹ شافی شمرون پر شدید فائرنگ کی ہے۔

شہدائے الاقصی بریگیڈ نے رام اللہ کے شمال میں واقع بسغوت صیہونی علاقے صیہونی فوجیوں پر جوابی حملہ کیا جہاں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

بیت اللحم کے علاقے الخضر میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے طول کرم میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور دو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.