غزہ میں فلسطین کے معروف فٹبال کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہید

0 175

 

فلسطین کے معروف فٹبال کھلاڑی غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

 

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی محمد برکات اپنے خانوادے کے تین افراد سمیت خان یونس میں واقع اپنے گھر میں، صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہوگئے۔

 

انتالیس سالہ محمد برکات قرآن کریم کے حافظ اور گول کرنے والے بہترین کھلاڑی تھے، اور وہ پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنے کلب کے لئے سو سے زيادہ گول کئے تھے۔

 

سرکاری اطلاعات اور اعدادوشمار کے مطابق غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک فٹبال کے نوے کھلاڑیوں سمیت ایک سو ستاون کھلاڑی شہید ہوچکے ہیں-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.