بیت المقدس، شہادت پسندانہ کارروائی، 2 صیہونی فوجی زخمی
بیت المقدس میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں 2 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
عبرانی میڈیا نے بیت المقدس کے مغرب میں واقع النفق قصبے میں صیہونی مخالف کارروائی کی اطلاع دی ہے اور 2 صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
فارس نیوز کے مطابق صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ النفق چوکی پر چاقو سے حملہ کرنے کی کارروائی کی گئی اور صیہونی فوج نے حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار دی۔
صیہونی فوج کی جانب سے اس کارروائی کی تصدیق کے بعد میڈیا نے بھی اس حملے میں 2 آباد کاروں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔