امریکہ اور برطانیہ ہی صیہونی حکومت کو غزہ پر جارحیت کی ترغیب دلا رہے ہیں: یمن

0 206

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ صرف صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت کی غزہ کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی ترغیب دلا رہے ہیں۔

تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت جاری رہنے کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ صرف صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت کوغزہ کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی ترغیب دلا رہے ہیں۔

محمد عبدالسلام نے تاکید کی کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت جاری رہنے کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کی مسلح افوج کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور صیہونی حکومت، امریکہ اور برطانیہ کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے اب تک کئی جہازوں پر حملے کئےجا چکے ہیں اور انھوں نے تاکید کی ہے کہ جب تک صیہونی جارحیت اور غزہ کا محاصرہ جاری ہے فلسطینیوں کی حمایت میں ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور باب المندب میں صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کے علاوہ دیگر بحری جہازوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور انھیں سیکورٹی حاصل رہے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.