صیہونی حکومت کے خان یونس اور رفح میں حملے، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید

0 252

رفح میں صیہونی فوج کے حملے میں بچوں سمیت مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ حماس کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والی صیہونی فوج کو بھرپور جواب دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے الشفا اسپتال کا محاصرہ کر نیوالے فوجی ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کردیا۔

دوسری جانبصیہونی فوج نے خان یونس میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کیے جس کے سبب کئی معصوم فلسطینی جاں بحق ہوگئے جب کہ رفح میں صیہونی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر روس اور چین نے غزہ سے متعلق امریکا کی پیش کردہ سلامتی کونسل قرارداد کو منافقانہ قرار دے کر ویٹو کردیا اور کہا کہ قرارداد میں فوری اور طویل جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی، اُلٹا اس قرارداد میں صیہونی حکومت کو رفح پر حملے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.