حیفا آئیل ریفائنری پر عراقی استقامتی تحریک کا حملہ

0 172

عراق کی اسلامی استقامت نے سنیچر کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں ایک آئل تنصیبات کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے حیفا میں اسرائیل کی آئل تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل بھی عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں شام کی مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر صیہونی حکومت کے ایک ہدف پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔

عراقی اسلامی استقامت، اس سے پہلے بھی انتباہ دے چکی ہے کہ اگر غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہے تو عراقی استقامت اس کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.