محرم الحرام میں مجالس عزا اور عزا داری کےپروگرامز کیسیکیورٹی یقینی بنائیں گے، افغان طالبان

ہماری سیکیورٹی فورسز محرم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہیں

0 71

کابل(شوریٰ نیوز)محرم الحرام میں مجالس عزا اور عزا داری کےپروگرامز کیسیکیورٹی یقینی بنائیں گے،ہماری سیکیورٹی فورسز محرم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہارافغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز، محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس عزا اور عزا داری کے دوسرے پروگراموں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں تاکہ اس ملک کے شہری، عزاداری کے پروگراموں میں محفوظ طریقے سے شرکت کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز محرم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہیں، تاکہ ہم ان دنوں کو گزشتہ سال کی طرح افغانستان میں بغیر کسی واقعے کے منعقد ہوتا دیکھ سکیں۔افغانستان کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عسکری امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر طالبان انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کو ماہ محرم الحرام میں چوکس رہنا ہوگا کیوں کہ دہشتگرد خاص طور سے داعش کے عناصر اس ملک میں امن و امان اور طالبان حکومت کی ساکھ کو خراب کرنے کیلئے دھماکوں، خود کش حملوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا سہارا لے سکتے ہیں اس لئے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی نہیں رکھتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.