صیہونیوں کی جارحیت جاری، نابلس اور رام اللہ میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار

فلسطینی مار المصری کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے انھیں ایک بار پھر گرفتار کرلیا

0 66

رام اللہ (شوریٰ نیوز)صیہونیوں کی جارحیت جاری، نابلس اور رام اللہ میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار، فلسطینی مار المصری کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے انھیں ایک بار پھر گرفتار کرلیاتسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نابلس اور رام اللہ میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے نابلس میں جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی مار المصری کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے انھیں ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ جبکہ اسی طرح عورتا اور طوباس کے علاقوں پر چڑھائی کرتے ہوئے مؤید جمیل شراب اور صیب عاطف بنی عود کو بھی گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ شہر میں بھی کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.