عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ، مقامی میں استحکام

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1950 ڈالر ہوگئی

0 71

کراچی(شوریٰ نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ، مقامی میں استحکام، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1950 ڈالر ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1 لاکھ 90 ہزار 501 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔ پیر کو بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قمیت میں کمی ہوئی تھی اور فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر گھٹ کر 1959 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جس کے بعد ملکی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 اور دس گرام قیمت میں 2143 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.