ایف بی آر کی رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس ریلیف کیلئے معذرت

آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ٹیکس میں رعایت ممکن نہیں

0 64

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ایف بی آر کی رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس ریلیف کیلئے معذرت،آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ٹیکس میں رعایت ممکن نہیں، ایف بی آر کی رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس ریلیف دینے سے معذرت کرلی۔چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو فوری طور پر ٹیکسوں میں کسی قسم کی ریلیف دینے کیلیے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اس وقت ٹیکس میں کوئی نئی چھوٹ، رعایت یا ترجیحی ٹیکس کی سہولت ممکن نہیں البتہ انھوں نے رئیل اسٹیٹ بزنس سے منسلک ریئلٹرز کے تحفظات کو دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹیکس قوانین کے نفاذ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیر خزانہ و ریونیو کی طرف سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو کے چار اگست کو ہونے والے 90 ویں اجلاس کے دوران ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے متعلق ٹیکسیشن کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی روشنی میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.