پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف ، سیکشن 7E سے مستثنیٰ قرار

0 192

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، نئے بجٹ میں یہ ٹیکس پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد کیا گیا تھا۔

پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا،لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.