کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چار ماہ سرپلس رہنے کے بعد خسارے کا شکار

0 117

سالانہ بنیادوں پر کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید بڑھنے قوی امکان موجود ہے، جولائی میں امپورٹس کی ادائیگیاں 33 فیصد اضافے کے ساتھ 4.22 ارب ڈالر رہی

جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 809 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے درآمدات سے پابندیاں ہٹانا اور اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کم ترسیلات زر ہے۔

یہ خسارہ توقعات کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہے، ماہرین نے کرنٹ کاؤنٹ خسارہ 500 ملین ڈالر رہنے کی توقع کی تھی۔مپورٹس سے پابندیوں کا خاتمہ اور ترسیلات زر میں کمی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کی اہم وجوہات ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں امپورٹس کی ادائیگیاں 33 فیصد اضافے کے ساتھ 4.22 ارب ڈالر رہی ہیں، جو کہ جون میں 3.18 ارب ڈالر تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.