پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

0 9

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 881 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 3559 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، سیاسی استحکام کی توقعات اور مالیاتی پالیسی میں ممکنہ نرمی کی توقعات کا نتیجہ ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے سے مارکیٹ میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.