بجٹ میں صنعتوں کے فروغ کے نئے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنے کا فیصلہ

0 11

بجٹ تجاویز سے متعلق دستاویز میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے بجٹ میں 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پاکستان اسٹیل ملزکی مجموعی طور پر 6 ہزار 400 ایکڑ زمین خصوصی اقتصادی زون کے لیے مختص ہوگی۔دستاویز کے مطابق اسٹیل ملز اور کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون کے طور پر ایک ساتھ تیار کیا جائے گا، اس منصوبے کو کراچی انڈسٹریل پارک (وفاقی خصوصی اقتصادی زون) کا نام دیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی انڈسٹریل پارک کے 1500 ایکڑ میں سے 500 ایکڑ رقبے پر بلاک اے تیار کیا جائے گا، 1500 ایکڑ پر پھیلا کراچی انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر تیار کیا جارہا ہے، کراچی انڈسٹریل پارک سی پیک کے تحت ملک میں تیار کیے جانے والے 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے۔دستاویز کے مطابق بجٹ میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے قیام کے نئے منصوبے کے لیے 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.