آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے خواہاں ہیں، وزیر خزانہ

0 127

وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بطور بڑے ترقیاتی شراکت دار کردار کو سراہا، شمشاد اختر نے محصولات میں اضافے سمیت دیگر اقدامات پر آگاہ کیا۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترنے کہاہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلیے پرعزم ہے جبکہ عالمی بینک نے ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کی تکمیل اور تکنیکی مدد کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

نگران وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام اور سماجی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستانی معیشت اورعوام کی ترقی کیلیے مضبوط شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.