سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں اربوں روپے بیرون ممالک منتقل
کمپنیوں نے بعد میں مقامی مارکیٹ میں 73ارب روپے کی خطیر مالیت کے سولر پینلز کی 46 ارب روپے میں فروخت ظاہر کی، جبکہ دونوں کمپنیاں غیر فعال ہیں۔
پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے دوران یہ واضح ہوگیا کہ میسرز برائٹ اسٹار بزنس سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا آڈٹ اور مون لائٹ ٹریڈرز نے چین سے 2017 سے 2022 کے دوران درآمد کیے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ برائٹ اسٹار نے 47ارب 60کروڑ روپے مالیت کے سولر پینلز کی درآمدات ظاہر کیں جبکہ مون لائیٹ نے 25ارب 40کروڑ روپے کی درآمدات ظاہر کیں۔
ذرائع کے مطابق برائٹ اسٹار اور مون لائٹ دونوں ٹریڈرز ڈمی کمپنیاں ہیں کیونکہ انکم ٹیکس گوشواروں سے پتا چلتا ہے کہ ان کے پاس مطلوبہ وائٹ منی نہیں تھی۔
تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ دونوں کمپنیوں کے درمیان قریبی روابط ہیں کیونکہ بینک اسٹیٹمنٹس سے ان دونوں درآمد کنندگان کے درمیان رقم کی منتقلی ظاہر ہوتی ہے۔ دونوں درآمد کنندگان کا دفتر ایک ہی عمارت ڈین ٹریڈ سینٹر پشاور کینٹ میں واقع ہے۔