مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، چین

0 7

چین نے کہاکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مؤثر جنگ بندی کیلئے پر امید ہیں۔چینی کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے کام کرے گا، جب ان سے پو چھا گیا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں چین کا کیا مؤقف ہے اور چین ایران کے ساتھ کس طرح کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ خطے کو دوبارہ جنگ کی طرف پھسلنے سے روکا جا سکے۔

ان کا کہنا تھاکہ چین اور ایران کے عوام کے درمیان روایتی دوستی ہے، چین دونوں عوام کے مفاد کے لیے ایران کے ساتھ دوستانہ تعاون کو برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے مثبت عوامل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.