قدر میں کمی ،ڈالر 277 روپے کا ہو گیا

0 102

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ بینکوں کی یاددہانی کے باوجود درآمد کنندگان کی اپنے درآمدی دستاویزات کے عوض ادائیگیوں میں عدم دلچسپی کے باعث ڈالر کی قدر میں تنزلی کا تسلسل برقرار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1 روپے 08پیسے کی کمی سے 277 روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی ۔

وقفے وقفے سے طلب بڑھنے کیوجہ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 96پیسے کی کمی سے 277روپے 62پیسے پر بند ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.