اسٹیٹ بینک کا 4بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے جرمانہ عائد

0 117

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چار بینکوں یو بی ایل، بینک آف پنجاب، جے ایس بینک، الائیڈ بینک پر مجموعی طور پر 8 کروڑ 31 لاکھ 57 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

بینکنگ سپرویژن ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ بینک کسٹمرز کی شناخت کی جانچ پڑتال، زرمبادلہ کے لین دین اور جنرل بینکاری کے قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ جرمانے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عائد کیے گئے ہیں تاہم اس سے مالیاتی نظام کی مضبوطی پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے عمومی بینکاری آپریشن اور زرمبادلہ کے لین دین سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر یو بی ایل بینک پر 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے اور بینک کو کنٹرول مضبوط بنانے اور ریگولیٹری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔

ریگولیٹری قواعد اور عمومی بینکاری آپریشنز سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر بینک آف پنجاب پر 2 کروڑ 15 لاکھ 69 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور بینک کو اس کا سسٹم اور کنٹرول مضبوط بنانے اور ریگولیٹری خلاف ورزیوں سے باز رہنے کی تاکید کی گئی۔

الائیڈ بینک آف پاکستان پر بھی عمومی بینکاری آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 65 لاکھ 78 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور بینک کے انٹرنل پراسیس کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.