جعلی مقابلوں کی ماہر بھارتی فوج کا وادی نیلم میں 5 دہشتگردوں کو پکڑنے کا ڈرامہ بے نقاب

0 120

بھارت نے قطر اور کنینڈا میں مداخلت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے مقبوضہ کشمیر فالز فلیگ آپریشن شروع کر دیے۔

جعلی مقابلوں کی ماہر بھارتی فوج کا وادی نیلم میں 5 دہشتگردوں کو پکڑنے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، وادی نیلم کی گریس ویلی کے 5 نوجوان دو دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تھے۔

اہلخانہ نے جوانوں کی گمشدگی کی ایف آئی آر مقامی پولیس کے پاس درج کرائی تھی لیکن دو دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا نے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

کچھ دیر بعد بھارتی میڈیا اور را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے 5 نام نہاد دہشتگردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا۔خدشہ ہے کہ بھارتی قابض افواج نے غلطی سے ایل او سی کراس کرنے والے 5 نوجوانوں کو مار دیا ہے۔

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر، کینیڈا اور برطانیہ میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، مودی سرکار بین الاقوامی جگ ہنسائی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

خیال رہے کہ قطر کی عدالت نے حال ہی میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی بحریہ کے 8 اہلکاروں کی سزائے موت سنائی ہے جبکہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گوردوارہ میں 29 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔

برٹش کولمبیا کے اسی گورد وارے میں 18 جون کو بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام براہ راست بھارت پر لگایا تھا جبکہ امریکی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.