ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی، نجکاری کا عمل تیز کرنیکی ہدایت

0 111

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، نگران کابینہ کے ارکان، نگران صوبائی وزرائے اعلی اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔

کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور طے شدہ اہداف کے بروقت حصول میں سہولت کے لیے ہونے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اپیکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات پر پیش رفت انتہائی اطمینان بخش قرار دے دی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے دوست ممالک سے روابط میں تیزی، سرکاری اور نجی اداروں سے تعاون کے اقدامات کی تعریف کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.