امریکہ اور مغرب کے ہتھیاروں سے فلسطینی عوام کا قتل عام ہو رہا ہے، انصاراللہ یمن

0 92

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ نسل کش صیہونی حکومت، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے راکٹوں اور میزائلوں سے غزہ پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہی ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے \ فلسطینی عوام کے تئیں اپنے ملک کی دینی اور انسانی ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی مظلومیت ایک ایسی چیز ہے جو امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامیوں کے دامن گیر ہوجائے گی۔

سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ نسل کشی کرنے والی غاصب صیہونی حکومت نے ہسپتالوں کو بھی اپنی فوجی کارروائیوں کا اصل ہدف قرار دیا ہے اور یہ امر اس کے اخلاقی اور انسانی دیوالیہ پن کو ثابت کرتا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین امریکہ اورصیہونی کے مفادات سے متصادم ہوں۔

پھرانسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے کہا کہ غاصب صیہونی، اب فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے امدادی کام کرنے والی ایجنسی انروا (UNRWA) کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کی حمایت کی وجہ سے صیہونی کو تمام بین الاقوامی قراردادوں اور قوانین سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں غزہ پٹی میں عام شہریوں کے قتل عام کے خلاف ہونے والے رد عمل کو سینسر کیا جاتا ہے۔

انصاراللہ کے رہنما نے بعض عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے صیہونی کی مدد کئے جانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں فلسطین کے مظلوم عوام کو خوراک اور ادویات کی اشد ضرورت ہے وہیں نسل کشی کرنے والی صیہونی حکومت کے حامی اس کے لئے آرائشی سامان بھیجتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.