ممکنہ فائربندی کی اطلاع پر جنوبی غزہ میں جشن کا ماحول

0 107

فلسطینی عوام نے جنوبی غزہ میں کل رات کو ممکنہ جنگ بندی پر مبنی قطر کی وزارت خارجہ کے بیان پر اکٹھا ہوکر خوشی منائی۔

موصولہ خبروں کے مطابق ممکنہ جنگ بندی کے قیام پر مبنی قطر کی وزارت خارجہ کا بیان شائع ہونے کے بعدغزہ کے عوام نے مغربی رفح میں پناہ گاہوں سے باہر نکل کر خوشی منائی۔

اس رپورٹ کےمطابق غزہ کے عوام نے فلسطین کے استقامتی محاذ اور حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے چیف کمانڈر محمد ضیف کی حمایت میں نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

قطر کی وزارت خاجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک حماس اس منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کا جواب دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.