غزہ پر صیہونی حملے، شہدا کی تعداد 27000 سے زائد
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے جمعہ کو بھی غزہ اور غرب اردن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
اس درمیان غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سےبھی تجاوز کرگئی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صیہونی حکومت نے مزيد پندرہ بار جرائم و قتل عام کا ارتکاب کیا ہے جس کے دوران 118 لوگ شہید اور 190 دیگر زخمی ہوگئے۔
مزید 118 لوگوں کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پٹی میں شہیدوں کی تعداد 27 ہزار 19 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 139 تک پہنچ گئي ہے۔ شہداء میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔