شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

0 149

مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر تین ڈرون طیاروں نے حملہ کیا، ابھی ممکنہ نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز اور غزہ میں شہری تنصیبات یہاں تک کہ اسپتالوں اور تعلیمی و طبی مراکز تک کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسلامی تحریک استقامت نے جارحیت کا مقابلہ کرنے اور منھ توڑ جوابی حملے کرنے کا بیڑا اٹھایا۔

غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں کارروائیاں شروع کر دیں، مزاحمتی گروہ امریکہ کی جانب سے صیہونی جرائم کی حمایت کئے جانے کی بنا پر اب تک عراق و شام میں امریکہ کے غیر قانونی اور دہشت گردانہ فوجی مراکز کو سو سے زائد بار اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.