صیہونی اڈے پر حزب اللہ لبنان کی کارروائی

0 106

غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج کو شمالی مقبوضہ فلسطین کی زرعیت چھاؤنی میں میزائل سے نشانہ بنایا ہے کہ جس کے نتیجے میں ان کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے مجاہدین آٹھ اکتوبر سے، یعنی غزہ میں طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے ایک دن بعد سے صیہونی دشمن کا دو بدو مقابلہ کر رہے ہيں۔

حزب اللہ لبنان نے اس تاریخ سے، سو کیلومیٹر سے زیادہ کے رینج میں، جارح صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے، اس بارے میں صیہونی ذرائع نے بھی بارہا اعتراف کیا ۔

حزب اللہ کو شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں بدستور برتری حاصل ہے اور صیہونی فوج اس علاقے میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.