دمشق پر غاصب اسرائیل کی جارحیت
غیرملکی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت نے دمشق کےاطراف پر حملے کئے ہيں تاہم شامی حکومت نے ابھی اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دمشق کی فضا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، اس دوران یہ بھی خبرآئی ہے دمشق ایئر پورٹ کے اطراف میں حملے میں بعض افراد زخمی ہوئے ہيں۔
کہا جا رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے جنوبی دمشق میں شہر عقربہ کو نشانہ بنایا ہے تاہم شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اس کا مقابلہ کیا ہے۔
زینبیہ کے قریبی علاقوں اور دمشق ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے کو صیہونی حکومت نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی فوج کا دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے اور دمشق کے نواحی علاقوں میں متعدد دھماکے ہوئے ہيں۔