ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1800 روپےکی کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپےکمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار300روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ 1544 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 730 روپے ہوگیا ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 179 ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔