غزہ کی رفح کراسنگ پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک مصری فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے مصری فوج پر فائرنگ کے واقعےکی تصدیق کی ہے۔
صیہونی فوج کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مصری حکام سے بات چیت جاری ہے۔
مصری فوج کی جانب سے بھی رفح کراسنگ کےنزدیک فائرنگ میں مصری فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
مصری فوج کے ترجمان مطابق فائرنگ میں بارڈر سکیورٹی کے لیے تعینات مصری فوجی کی ہلاکت ہوئی۔