غزہ خاک و خون میں، صیہونی جارحیت میں ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینی شہید و زخمی

0 109

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جہاں اب شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار پانچ سو چھیاسی ہو گئی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں کو چار بار وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں چھتیس فلسطینی شہید اور ایک سو پندرہ دیگر زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس طرح سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار پانچ سو چھیاسی ہو گئی ہے جبکہ اب تک تراسی ہزار چوہتر فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.