ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ،عالمی سطح پر کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے ہوگئی

0 63

کراچی (شوریٰ نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ،عالمی سطح پر کمی ،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے ہوگئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے بڑھ کر 203875 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 1982 ڈالر فی اونس ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 1982 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.