یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 76 روپے کلوتک کمی
ڈالڈا بناسپتی گھی 577روپے فی کلوجبکہ ڈالڈا آئل 626 روپے فی لیٹر کردیا گیا
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 76 روپے کلوتک کمی،ڈالڈا بناسپتی گھی 577روپے فی کلوجبکہ ڈالڈا آئل 626 روپے فی لیٹر کردیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی جب کہ کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل 5 سے 76 روپے فی کلوگرام تک سستا کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈالڈا بناسپتی گھی کی23 قیمت روپے فی کلو کمی کے ساتھ600 سے کم کرکے 577روپے جبکہ ڈالڈا آئل کی25 قیمت روپے فی کلو کمی کے ساتھ651 روپے سے کم کرکے626 روپے فی کلو گرام کردی گئی۔