ڈالر کی قدر، بھاری ٹیکسز سے آئی ٹی سیکٹر بحران کا شکار ہو گیا
موبائل فونز کی فروخت میں80 فیصدکمی، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (شوریٰ نیوز)ڈالر کی قدر، بھاری ٹیکسز سے آئی ٹی سیکٹر بحران کا شکار ہو گیا، موبائل فونز کی فروخت میں80 فیصدکمی، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ کی قیمتوں میں اضافہ،ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور امپورٹ پر عائد ڈیوٹی ٹیکسز کی بھرمار نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید مصنوعات کے استعمال اور ان کی مارکیٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے لاک ڈاون نے آئی ٹی مصنوعات کی مانگ میں کئی گنا اضافہ کیا تھا، پاکستان میں بھی آئی ٹی مصنوعات کے استعمال میں اضافہ ہوا بالخصوص آن لائن ایجوکیشن کی خاطر لاکھوں کی تعداد میں ’’ٹیبلٹ‘‘ اور ’’لیپ ٹاپ‘‘ فروخت ہوئے، موبائل فونز کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کا حجم3 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا لیکن اس وقت آئی ٹی سیکٹر شدید بحران کا شکار ہے۔