ای کامرس انڈسٹری میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا

پاکستانی فری لانسرزنےامریکااور برطانیہ کی مارکیٹوں میں بزنس میں توسیع دے دی

0 46

اسلام آباد (شوریٰ نیوز) ای کامرس انڈسٹری میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے،پاکستانی فری لانسرزنےامریکااور برطانیہ کی مارکیٹوں میں بزنس میں توسیع دے دی،پاکستانی فری لانسرز اور کاروباری افراد امریکااور برطانیہ کی مارکیٹوں میں کمپنیاں قائم کرکے بیرون ملک بزنس میں توسیع کر رہے ہیں۔ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی ملکیت والی کمپنی کے قیام کے بارے میں شیئر کیے گئے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای کامرس انڈسٹری میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ورک ہی، جو بیرون ملک کمپنی کے قیام میں سہولت فراہم کرنے والے اینڈ ٹو اینڈ حل فراہم کرنےوالا ادارے نے پاکستانی کاروباریوں، خاص طور پر ای کامرس انڈسٹری میں کام کرنے والے اور فری لانس خدمات فراہم کرنے والوں کو عالمی منڈیوں میں کمپنیاں کھولنے کے لیے اردو میں خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔پاکستانی کاروباری اور فری لانسرز ڈیجیٹلائزیشن کے امکانات کو استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا میں معلومات اور خدمات برآمد کرتے ہیں۔برطانوی حکومت کی طرف سے غیر ملکی ملکیت والی کمپنی کے قیام کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی شہریت ای کامرس کے زمرے میں پہلے نمبر پر ہے۔کمپنی کے اداروں کی تعداد پر غور کرتے ہوئے، ورک ہی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، کینن اکیلی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کے حوالے سے بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔تقریباً پانچ ہزار (5000) پاکستانی تاجروں نے بیرون ملک کمپنیاں قائم کرنے کے لیے ورک ہی کو سبسکرائب کیا ہے۔ورک ہی کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان معاشی طور پر ترقی پذیر ممالک میں، ای کامرس کارپوریٹ مسابقت اور عالمی تجارت میں ملک کا حصہ بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.