پاکستان کی یورپ اور چین کو گوادر کے راستے گیس سپلائی کی پیشکش

چین اپنی ضروریات کے لیے ایل این جی ٹرمینلز قائم کر سکتا ہے،مصدق ملک

0 57

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)پاکستان کی یورپ اور چین کو گوادر کے راستے گیس سپلائی کی پیشکش،چین اپنی ضروریات کے لیے ایل این جی ٹرمینلز قائم کر سکتا ہے،حکومت یورپ اور چین کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ وسط ایشیائی ممالک سے اپنی گیس سپلائی گوادر کے راستے کریں تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے نتیجے میں بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں توانائی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیٹرولیم کے وزیر مملکت مصدق ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان توانائی کے عالمی دارالحکومت ہیں تاہم چونکہ یہ ممالک زمین سے گھرے ہوئے ہیں اور قریب میں سمندر نہیں ہے، اس لیے ان کے وسائل پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں دنیا کو برآمد نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت وسطی ایشیا، یورپی ممالک، ترکی، چین اور یہاں تک کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کو قدرتی گیس اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے لیے ایک قدرتی تجارتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے مصروف ہے جس سے ان ممالک کے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹے پارٹنر کے طور پر پاکستان کو ملنے والے فوائد میں بھی مزید اضافہ ہو گا، ہم نے اپنے اتحادیوں اور دوست ممالک سے اس بارے میں بات کی ہے۔ اسلام آباد نے حال ہی میں آذربائیجان اور ترکمانستان کی قیادت سے بھی ان آپشنز پر بات چیت کی ہے، ترکمانستان بین الاقوامی مالیاتی مواقع اور افغانستان کی صورتحال کے سبب چیلنجوں کے پیش نظر محدود نقل و حرکت کے ساتھ اربوں ڈالر کی گیس پائپ لائن پر عمل پیرا ہے، پاکستان نے اس پر یورپی کمیشن کی ٹاسک فورس برائے توانائی سے بھی بات کی ہے۔ ترکمانستان اپنی گیس دنیا کو فروخت نہیں کر سکتا کیونکہ اس کے پاس کوئی بندرگاہ نہیں ہے لیکن اس کی گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان تک پہنچ سکتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.