یمن کا سعودیہ کیساتھ 64 فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ

انصاراللہ کے 58 شہداء اور سعودی فوج کے 6 فوجیوں کے اجساد شامل

0 60

ریاض(شوریٰ نیوز)یمن کا سعودیہ کیساتھ 64 فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ ، انصاراللہ کے 58 شہداء اور سعودی فوج کے 6 فوجیوں کے اجساد شامل ،تفصیلات کے مطابق انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کے ساتھ 64 فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا ہے۔انصاراللہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 64 اجساد کا دو طرفہ تبادلہ کیا گیا ہےجن میں انصاراللہ کے 58 شہداء اور سعودی فوج کے 6 فوجیوں کے اجساد شامل ہیں جب کہ طرفین نے اس عمل کو جاری رکھنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید اقدامات اور معاہدے کئے جائیں گے اور اس حوالے سے مذاکرات کا اگلا دور عید قربان کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.