اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں جاری تشدد کی مذمت
فلسطینی علاقوں سے قبضے کا خاتمہ ہی اس تنازعے کا حل ہے، نائب ترجمان
اقوام متحدہ (شوریٰ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جاری تشدد اور جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے۔ ادارے نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ تناؤ کو کم کرنا اور مزید بڑھنے سے روکنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرنی چاہیے،طاقت کا متناسب استعمال اور فوجی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بامعنی سیاسی عمل کی طرف واپسی اور فلسطینی علاقوں سے قبضے کا خاتمہ ہی اس تنازعے کا حل ہے۔