بھارتی کمپنی برطانیہ میں 4 ارب پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کرے گی

جیگوار تیار کرنے والی ٹاٹا کمپنی پلانٹ 2026 میں کام شروع کر دے گی

0 49

سمر سیٹ (شوریٰ نیوز) بھارتی کمپنی برطانیہ میں 4 ارب پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کرے گی،جیگوار تیار کرنے والی ٹاٹا کمپنی پلانٹ 2026 میں کام شروع کر دے گی، جیگوار اور لینڈ روور گاڑیاں بنانے والی بھارتی کمپنی ٹاٹا برطانیہ میں الیکٹرک کاروں کی بیٹریاں تیار کرنے والا پلانٹ لگائے گی۔برطانیہ کے علاقے سمر سیٹ میں اس منصوبے پر کام کیا جائے گا جو یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری تیار کرنے والا سب سے بڑا پلانٹ بھی ہوگا۔بھارتی کمپنی کی جانب سے اس پلانٹ کے لیے 4 ارب برطانوی پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ برطانوی عوام کے لیے 4 ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی۔اس پلانٹ کو 1980 کی دہائی کے بعد برطانوی آٹو سیکٹر کے لیے سب سے اہم سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پلانٹ کے لیے برطانوی حکومت کی جانب سے بھارتی کمپنی کو کروڑوں پاؤنڈز کی سبسڈیز بھی فراہم کی جائے گی۔یہ پلانٹ 2026 میں کام شروع کر دے گا اور یہاں جیگوار اور لینڈ روور کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی بھی الیکٹرک بیٹریاں تیار کی جائیں گی۔ٹاٹا کی جانب سے اس مقصد کے لیے کئی ماہ سے منصوبے کے لیے سرکاری امداد حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کیے جا رہے تھے اور اسپین میں بھی بیٹری پلانٹ لگانے پر غور کیا گیا۔ ٹاٹا کی سرمایہ کاری سے برطانیہ میں الیکٹرک کار بیٹری بنانے والی دیگر کمپنیوں کے لیے دروازے کھل جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.