سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، وقوف عرفہ 5، عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی

سعودی عرب میں ذوالحج کاچاند نظر آگیا۔ سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ 28 مئی 2025…

امریکا نے حماس کی جنگ بندی پر رضامندی کا دعویٰ مسترد کردیا

امریکہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اُس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے ایک ذریعے نے…

اسرائیل غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا: امریکی اخبار

اسرائیلی فوج نے بھوک پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں امداد کی تقسیم شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھوک پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ بھی…

چین اگلے ماہ پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر قرض دے گا

چین نے جون کے آخر تک پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر کے مساوی تجارتی قرضے دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ اس میں وہ 2.4 ارب ڈالر بھی شامل ہیں جن کی ادائیگی اگلے ماہ آرہی ہے۔ چین کے اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو ڈبل ڈیجٹ میں رکھنے میں…

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مسلسل 6 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف سے کہیں کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل 6…

خیبر پختونخوا: جامعات اور کالجز کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے کا فیصلہ

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے جامعات اور کالجز کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، کمیٹی 5 ، 5 ممبران پر مشتمل ہو گی، کمیٹیاں جامعات…

رواں سال پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی امداد موصول

رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں…

آئی ٹی انڈسٹری پر 10 سالہ فکس ٹیکس لاگو کیا جائے، سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے بجٹ تجاویز پیش کردیں۔ چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ سید کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسیاں مستقل اور دیر پا بنائی جائیں، آئی ٹی انڈسٹری کے لئے 10 سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم دی جائے، حکومت کو ایس آئی ایف سی…

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابزارکی ملاقات ہوئی۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ملاقات میں سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین بھی موجود تھے، وفاقی وزیر احد چیمہ نے ناجی بینہسین…

پاکستان کو ڈیجیٹل اور کم نقدی پر مبنی معیشت میں منتقل کرنے کے اقدامات پرغور

پاکستان کو ڈیجیٹل اور کم نقدی پر مبنی معیشت میں منتقل کرنے کے اقدامات پرغور شروع کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں کمرشل بینک، ڈویلپمنٹ فنانس ادارے، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین شریک ہوئے۔…