ویڈیو: شہری کی مسلسل چھیڑ چھاڑ، قربانی کیلئے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ چبالیا

کراچی میں قربانی کے لیے گھر لائے گئے اونٹ کو پریشان کرنے پر اونٹ نے شہری کا ہاتھ کاٹ لیا۔ انسٹاگرام پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو شہرِ قائد کے علاقے دہلی کالونی کی ہے جہاں ایک شہری…

لاہور: عدالتی بیلف نے زمیندار کے ڈیرے سے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا

عدالتی بیلف نے پھالیہ کے زمیندار کے ڈیرے سے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ جیو نیوز کے مطابق عدالتی بیلف کی جانب سے زمیندار محمد اکرم کے ڈیرے سے 6 افراد بازیاب کرائے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ عدالتی بیلف نے کارروائی پولیس کی مدد سے کی…

مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے: مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ، اداروں، طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام…

26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے، 26 ویں آئینی…

جعلی وکیل کیخلاف کارروائی صرف پنجاب بار کونسل کر سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ نے جعلی وکیل کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس امجد رفیق نے ملزم قربان علی کی درخواست کا 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس امجد رفیق نے نیا قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی…

پشاور : عمران خان کی رہائی کیلئے قائم کیمپ کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے قائم کیمپ کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انجینئر محمد عارف کی مدعیت میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کیا گیا جنہوں نے مبینہ طور پر کیمپ کو آگ لگا کر…

ججز ٹرانسفر کیس: اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل، درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز تبادلہ کیس میں اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواست کو میرٹ پر مسترد کیا جائے جبکہ دیگر درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔…

انتظامی مسائل کے باعث 3 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی اسلام آباد کی 2…

خوشاب : تیز رفتاری 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جان لے گئی

تیز رفتاری نے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جان لے لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نواحی علاقے نلی میں پیش آیا ، جہاں مخالف سمت سے آنے والی 2 تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔…

چیئرمین پی ٹی اے باچا خان مرکز معذرت کیلئے پہنچ گئے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان ایمل ولی خان سے تلخ کلامی پر معذرت کے لیے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باقاعدہ جرگہ لے کر باچا خان مرکز پہنچے، اے این…