آصفہ بھٹو کی نواب شاہ سے بلامقابلہ کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی کو حلقہ 207 نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار غلام مصطفی رند نے چیلنج کردیا۔ غلام مصطفی رند نے پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ وہاب بلوچ کے توسط سے درخواست دائر کردی…

کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمے…

دہشتگردی واقعات ، پنجاب میں 9 ہزار افراد واچ لسٹ میں شامل

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 9883 افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کر دی گئی جبکہ 19 ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔ پنجاب میں 2298 افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں، افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی بھی…

عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونیکا شبہ ہے،وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے لیکن…

سلو پوائزنگ کا خطرہ، بشریٰ بی بی نے مرضی کے اسپتال سے طبی معائنے کی درخواست دائر کردی

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے، عدالت…

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ47 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے اضافے کے بعد 212020 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں…

عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پیٹرول کی قیمت کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے

پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے…

آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض پروگرام کے لیے کام جاری ہے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان نے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کا آغاز آج سے…

چین کے تعاون سے ریلوے کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ بھاری مالی نقصانات سے بچا جا سکے اور ریلوے کے انفرااسٹرکچر میں گرین انرجی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق ابتدائی طور پر زیادہ بجلی کی…

سعودی وفد کا دورہِ پاکستان، 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کا اعلی سطح کا وفد 15 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائینگ…