عالمی بینک داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دیگا

دستاویزات کے مطابق فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیا جائیگا، منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کی لاگت کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ سرکاری دستاویزات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف…

ممکنہ بارش سے نمٹنےکیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں: میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارش سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر کارپوریشن کی مشینری پہنچا دی گئی ہے اور ساتھ ہی چوکنگ پوائنٹ پر پمپ پہنچا دیے…

پاکستان گہری تشویش کیساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے: دفتر خارجہ

وزارت خارجہ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا تشویش…

ایران اسرائیل جنگ خطے میں پھیلی تو پاکستان پر بھی اثرات ہوں گے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پہلی بار ایران اور اسرائیل کی براہ راست محاذ آرائی ہوئی ہے، جنگ اگر خطے میں پھیلی تو پاکستان پر بھی اس کے اثرات ہوں گے، جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔…

پی پی رہنما شریف خلجی کا مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے شریف خلجی نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے، پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔…

ایران کا صیہونی حکومت پر حملہ، کراچی کیلئے ترکش ائیر کی پرواز عراق سے واپس، روٹ تبدیل

صیہونی حکومت پر ایران کے میزائل حملے کے بعد کراچی کیلئے ترکش ائیر کی پرواز درمیان راستے سے واپس چلی گئی جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازوں نے طویل ترین روٹ اختیار کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ٹی کے 708…

پختونخوا میں بارش کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارش کےباعث مختلف واقعات میں 4 افرادجاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پختونخوا میں گزشتہ روز بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں…

کراچی ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنیوالے اے ایس ایف افسر کیخلاف چارج شیٹ جاری

کراچی ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنے والے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کے سب انسپکٹر محمد شعبان پر چارج شیٹ عائد کر دی گئی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ چارج شیٹ کے مطابق سب انسپکٹر شعبان پر پاک آرمی ایکٹ اور اے ایس ایف ایکٹ…

حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، 3 قیدی زخمی

پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران 3 قیدی زخمی ہوگئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے دیگر اسیران سے نہ ملنے پر ہنگامہ کیا اور سرکاری کمبلوں کو آگ لگا دی۔ جیل حکام کے مطابق2 قیدیوں نے سلاخوں…

بہاولنگر واقعےکی تحقیقات: جے آئی ٹی میں شامل افراد کےنام سامنے آگئے

بہاولنگر واقعےکی تحقیقات کےحوالے سے بنائی گئی پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیےگئے ہیں۔ ان کے علاوہ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ…