خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی ہے، وہ آگے بڑھتی ہیں تو ملک آگے بڑھتا ہے،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل اکيڈمی میں یومِ خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا…

امریکی صدر نے غزہ میں رمضان سےقبل سیز فائر کو مشکل قرار دیدیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضان سے قبل غزہ میں سیز فائر کو مشکل قرار دے دیا۔ غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن قاہرہ میں اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔…

سندھ اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں کو صدارتی انتخابات میں نہ گنا جائے،عدالت کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی سمیتا افضال،ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید اور پیپلز پارٹی کی اقلیتی نشست پر سریندر ولاسائی نے گزشتہ روز حلف لیا تھا۔ تاہم آج سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نا دینے کے کیس کا…

قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کے حلف پر اعتراض کیا۔ اس دوران اسپیکر نے مخصوص نشستوں پر آنے والے چار ارکان سے حلف لیا جن میں جیمز اقبال، نیلم حیات ملک، نتاشہ دولتانہ…

پنجاب، بلوچستان اور سینیٹ نے ذوالفقار بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرار دادیں منظور کرلیں

سندھ اسمبلی کے بعد پنجاب، بلوچستان اور سینیٹ سے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرار دادیں کثرت رائے سے منظور کرلی گئيں۔ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی رخسانہ زبیری نے قرارداد پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ…

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ باردو برآمد کرلیا…

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بطور رکنِ سینیٹ مدت مکمل ہو گئی

صادق سنجرانی 12 مارچ 2018 کو بلوچستان سے پہلے اور کم عمر ترین چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔ پہلی بار سیاسی منظر نامے پر آنے والے صادق سنجرانی کو حریف جماعتوں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور بلوچستان اور فاٹا سے آزاد حیثیت میں منتخب…

انتہاپسندوں کے حملے کا خدشہ، امریکا نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کی ہدایت کردی

روس میں واقع امریکی سفارت خانے نے ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر امریکی شہریوں کو روس چھوڑنے اور محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ روس میں قائم امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکی شہریوں کو شدت پسندوں کی جانب سے…

جہاں گاڑی وہاں پیٹرول، دبئی میں موبائل پیٹرول پمپس کی مقبولیت میں اضافہ

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جو اپنے شہریوں یا مکینوں کو دنیا بھر سے بڑھ کر جدید ترین سہولیات کی فراہمی میں سب سے آگے رہا ہے وہاں اب موبائل پیٹرول پمپس تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں جن کے ذریعے کمپنی کا عملہ شہریوں کے گھروں یا دفاتر کے باہر…

چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں امریکی انٹیلی جنس اہلکار گرفتار

امریکی فوج نے چین کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے ہی ایک انٹیلی جنس اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سارجنٹ کوربن شلٹز کو جمعرات کے روز فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے گرفتار…