عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 4 فیصد تک کی کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے،برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 3 فیصد سے زائدکی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔ اس کے علاوہ گیس کی قیمت 5 فیصدکم ہوکر 2…

اسٹار لنک فون سروس کے لیے پہلا سیٹلائٹ لانچ کردیا گیا

ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نے اسٹار لنک فون سروس کے لیے پہلا سیٹلائٹ لانچ کر دیا، یہ سیٹلائٹ صارفین کو زمین پر موجود موبائل ٹاور سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں اسپیس انٹرنیٹ نیٹورک سے جوڑ سکے گا۔ اسٹار لنک کی یہ ڈائریکٹ ٹو سیل سروس صارفین…

اسمارٹ فون 16 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود بالکل ٹھیک رہا

6 جنوری کو امریکا کی الاسکا ائیر لائنز کی ایک پرواز کا کچھ حصہ فضا میں اڑ گیا تھا جس کے بعد اسے ہنگامی طور پر لینڈ کیا گیا،الاسکا ائیر لائنز کی پرواز اے ایس اے 1282 کا وہ حصہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر فضا میں اڑ گیا تھا۔ یہ طیارہ اوریگن سے…

صارفین پر نظر رکھنے کیلئے فیس بک کی نئی سیٹنگ متعارف

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک نے ’لنک ہسٹری‘ کی نئی سیٹنگ متعارف کرائی ہے جو فیس بک موبائل ایپ میں کلک کیے جانے والے تمام لنکس کا مخصوص ریکارڈ ترتیب دے گی۔ قانون سازوں کی جانب سے ٹیکنالوجی ضوابط متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل اور…

5 دہائیوں بعد چاند پر اترنے کے لیے پہلا امریکی خلائی مشن روانہ

50 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار ایسا امریکی خلائی مشن روانہ کیا گیا ہے جو چاند پر اترے گا،یہ مشن امریکا کے سرکاری خلائی ادارے ناسا کی بجائے نجی کمپنیوں نے روانہ کیا ہے۔ یونائیٹڈ لانچ الائنس نامی کمپنی کے راکٹ والکن کے ذریعے ایک اور…

آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس کا ممکنہ ڈیزائن سامنے آگیا

یہ دونوں فونز دیکھنے میں آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس جیسے ہی نظر آتے ہیں،البتہ تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس کا ڈسپلے سائز زیادہ بڑا ہوگا ۔ ان کے دائیں جانب پاور بٹن سے نیچے کیپچر بٹن کا اضافہ کیا جائے…

پی سی بی سے معاملات طے، مکی آرتھر جلد بورڈ سے راہیں جدا کرلیں گے

غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے بعد سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے اور وہ بھی جلد…

جنوبی افریقا کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

32 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر ہینری کلاسن کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت میں کیا گیا ہے جب ان کو بھارت کے خلاف حالیہ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ کلاسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ' کافی غورو فکر…

پہلا آل کراچی ویمنز انٹر نیشنل ریٹڈ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ نوبیہ واصف نے جیت لیا

پہلا آل کراچی ویمنز انٹر نیشنل ریٹڈ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ نیشنل ماسٹر زنوبیہ واصف نے اپنے نام کرلیا۔ کارپوف شطرنج کلب کے زیر اہتمام ڈاٹ زیرو دلکش فورم میں منعقدہ ویمنز شطرنج ٹورنامنٹ میں کراچی کی بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ویمن نیشنل…

بھارت اور افغانستان کی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا

بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بندرا سٹیڈیم، موہالی کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس کی…