صدر عارف علوی نے مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر تھی اور ان کے خلاف آج 11 جنوری کو سماعت ہونا تھی۔ مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور مس کنڈکٹ کی کارروائی جاری تھی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل…

نواز شریف کی واپسی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان مقبولیت کا فرق تیزی سے کم ہونے لگا

یلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے لاہور آنے سے ایک ہفتہ قبل تک پی ٹی آئی کی مقبولیت ن لیگ سے 15 فیصد زیادہ تھی۔ 15 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق یہ فرق اب کم ہو کر چار فیصد…

ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند

پارٹی ورکرز اور رہنماؤں نے سیکرٹریٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا تھا،جس کے بعد اب ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی جانب سے سینٹرل سیکرٹریٹ بند کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ فی الحال سیکرٹریٹ میں…

وزارت آئی ٹی کا فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کا اعلان

نگران وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے ملک بھر میں فری لانسرز کیلئے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کی خوشخبری سنادی ہے۔ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نےکہا ہے کہ 11 جنوری کو اسلام آباد میں " ٹیک ڈیسٹینیشن" کے…

ایم کیوایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، 18 نشستوں پر ایم کیو ایم کے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 232 سے…

کراچی میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے متحرک

اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، مسلم لیگ ن، جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا مشہود اور بشیر میمن،…

سابق حکمران پارٹیوں نے قانون کی حکمرانی کے بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کیں، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست کو شطرنج کا کھیل بنا رکھا ہے، الیکشن میں آزمودہ پارٹیوں کی کامیابی عوام کی ناکامی ہوگی۔ سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست کو شطرنج کا کھیل بنا رکھا ہے، انہوں نے قانون…

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹرویز بند

شدید دھند کے باعث مختلف ہوائی اڈوں پر آنے والی 11 ملکی و غیر ملکی پروازوں کو لاہور، کراچی، اسلام آباد میں لینڈنگ کروائی گئی، سال نو کے پہلے 10 دن کے دوران 330 پرواز منسوخ کی جا چکی ہیں۔ دوسری جانب شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے…

چیف الیکشن کمشنر کاکشمور آفس میں ملازمین کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران الیکشن کمیشن نے ملازمین کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کندھ کوٹ کے الیکشن…

لکی مروت،ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

لکی مروت میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتولین کے چچا نے مقدمے میں مقتولہ کے سسر کو نامزد کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں 11 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولین کے چچا عمر گل کی مدعیت…