شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

پنجاب خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے جس کے سبب 15 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ابوظبی پشاور، دبئی اور پشاور کی پرواز اسلام آباد لینڈنگ…

بیرون ملک سے آنیوالے مزید 2 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان کیچ کا رہائشی 26 سال کا مسافر اتوار کو ابوظبی سے کراچی پہنچا تھا جبکہ27 سال کا اٹک کا رہائشی دوسرا مسافر جدہ سے کراچی آیا تھا۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کو قرنطینہ کی ہدایت…

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ‘خصوصی تشویش کا ملک قرار دینا مستردکردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہ متعصبانہ اور من مانی تشخیص پر مبنی ہے، اس کا زمینی حقائق سےکوئی تعلق نہیں، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے۔ پاکستان نے آئین کے مطابق مذہبی آزادی کو فروغ دینےکے اقدامات کیے ہیں،…

ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پاگیا

آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیئےجانے کا امکان ہے، فردوس عاشق، ہمایوں اختر، فرخ حبیب اورنوریز شکور کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔ استحکام پاکستان پارٹی نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا…

برطانوی ہائی کمشنر کی نوازشریف سے ملاقات، مقدمات سے بریت پر مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،ملاقات میں ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نوازبھی شریک تھیں۔ نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ…

آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، فرمانروا نے ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین سے نوازا

آرمی چیف عاصم منیر نے بحرین کا 2 روزہ سرکاری دورے میں بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرینی افواج کے کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ فوجی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم…

صرف صحیح فیصلہ دینے والا جج جنت میں جائے گا ،لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کسی اثر کے تحت غلط فیصلہ دینے والا جج دوزخ میں جائے گا،منصف اللہ کو جوابدہ ہیں، صرف صحیح فیصلہ دینے والا جج جنت میں جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہاکہ…

پنجاب اورسندھ کے اسکولز میں سرد موسم کی چھٹیاں ختم، کھلنے کے اوقات تبدیل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں اسکول 10 جنوری سےکھل جائیں گے۔ اسکولوں کے اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے، سرد ی کی لہر کے باعث 22 جنوری تک اسکول صبح ساڑھے 9 بجے لگا کریں گے۔…

بلاول سے امریکی سفیر کی ملاقات، منصفانہ انتخابات اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ، ملاقات میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی اہمیت اور موجودہ سیاسی اُمورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے بتایاکہ ملاقات میں امریکا…

فضل الرحمان کی افغان وزیراعظم ملامحمد حسن اخوند سے ملاقات

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغان حکومت کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں جہاں انہوں نے افغانستان کے وزیراعظم ملامحمد حسن اخوند اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ سربراہ جے یو آئی نے آج…